1 لاکھ 62 ہزار عازمین حجاز مقدس پہنچ گئے – حج آپریشن مکمل

0

اسلام آباد ( نمائندہ امت) پاکستان سے 1 لاکھ 62 ہزار 471 عازمینِ حج سعودی عرب پہنچ گئے ہیں جن میں سرکاری سکیم کے تحت 1لاکھ 4 ہزار 565 جبکہ نجی سکیم کے تحت 57 ہزار 906عازمین شامل ہیں ۔حجاز مقدس پہنچنے والے معاونین کی تعداد 2183ہو گئی ہے جنہوں نے1731عازمین کا گمشدہ سامان ڈھونڈ کر ان کے حوالے اور راستہ بھولنے والے 225عازمین حج کو ان کی رہائش گاہ تک پہنچایا ۔حرم گائیڈز نے حرم میں 2877عازمین کی رہنمائی کی ۔ مکہ مکرمہ میں ڈائریکٹر جنرل حج ڈاکٹر ساجد یوسفانی نے عازمینِ کرام کے نام پیغام میں کہا کہ وہ اگلے چند روز اپنی رہائشگاہوں میں ہی آرام کریں اور حج کے سخت ایّام کیلئے ذہنی و جسمانی طور پر تیار رہیں ۔ ڈی جی حج کا کہنا تھا کہ منیٰ روانگی سے قبل عازمینِ حج اپنی رہائش گاہوں میں بھرپور آرام کریں ۔ نمازیں اپنی قریبی مساجد میں ہی ادا کریں ۔ اس سال حج کے موقع پر گرمی اپنے عروج پر ہو گی۔ منیٰ و مزدلفہ کی تنگ وادیوں اور عرفات کے خیموں میں مکہ اور مدینہ منورہ کی رہائش گاہوں جیسا آرام میسر نہیں آ سکتا ۔ اس لئے سخت گرم موسم میں اس مشکل سفر کیلئے ذہنی اور جسمانی طور پر تیار رہیں۔ مشاعر میں شدید رش کی صورت میں اپنے حواس پر قابو رکھیں اور دھکم پیل سے پرہیز کریں ۔ دھوپ میں نکلتے وقت چھتری اور پانی ہمراہ رکھیں۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More