جبری کھالیں جمع کرنے والوں کیخلاف کارروائی کا فیصلہ

0

کراچی (اسٹاف رپورٹر) جبری طور پر کھالیں جمع کرنے والے عناصر اور ہوائی فائرنگ یا اسلحے کی نمائش کرنے والے افراد یا گروہ کے خلاف سخت قانونی کارروائی کی جائے گی۔ رینجرز سندھ ہیڈ کوارٹر میں ڈی جی رینجرز سندھ میجر جنرل محمد سعید کی زیر صدارت اعلی سطح کا اجلاس منعقد ہوا ، جس میں رینجرز اور پولیس کے اعلی افسران نے شرکت کی ، اجلاس میں مجموعی طور پر امن امان کی صورتحال بالخصوص عید الاضحی کے موقع پر سیکیورٹی کے انتظامات کو یقینی بنانے کے لیے اقدامات کا جائزہ لیا گیا ، اجلاس کے دوران اس بات کا فیصلہ کیا گیا عوام کے تحفظ کو یقینی بنانے کے لیے مویشی منڈیوں ، کمرشل ایریاز اور تفریحی مقامات کی سیکیورٹی کے لیے خصوصی طور پر اقدامات کیے جائیں گے ، اس موقع پر مربوط حکمت عملی بھی مرتب کی گئی جس کے تحت کسی بھی قسم کی ممکنہ دہشت گردی یا اسٹریٹ کرائم کے واقعات سے موثر انداز میں نمٹا جائے گا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More