انتخابات کی شفافیت کی گواہی دنیا دے سکتی ہے-الیکشن کمیشن
اسلام آباد(نمائندہ خصوصی )ترجمان الیکشن کمیشن الطاف خان نے کہا ہے کہ نگراں وزرا کا مقصدانتخاب کی شفافیت میں تعاون فراہم کرنا تھا،2018 میں صاف،شفاف انتخابات کی گواہی پوری دنیا دے سکتی ہے،بدقسمتی سے تاریخ کاحصہ نہ بننے والے اب تاریخ لکھنے کی کوشش کررہے ہیں۔ترجمان الیکشن کمیشن الطاف خان کا انتخابات کی شفافیت پرنگراں وزرا کے بیانات پر ردعمل دیتے ہوئے کہنا تھا کہ الیکشن کمیشن نے صاف شفاف انتخابات کرائے ہیں، نگراں وزرا کسی بھی غیر شفافیت کی نشاندہی کی بھی توفیق رکھتے تھے،اس وقت عہدے دارکہاں تھے جب انتخابات کاانعقاد کیاجارہاتھا،نگراں وزرا کا مقصدانتخاب کی شفافیت میں تعاون فراہم کرنا تھا۔