راجہ ظفر الحق دل کی تکلیف کے باعث اسپتا ل داخل
راولپنڈی(نمائندہ امت) مسلم لیگ(ن) کے چیئرمین راجہ ظفر الحق کو دل کی تکلیف کے باعث راولپنڈی انسٹیٹوٹ آف کارڈیالوجی (آر آئی سی) منتقل کیا گیا جہاں ڈاکٹر نے ان کی انجیو پلاسٹی کر کے دل کا ایک وال ڈالا ہے۔جمعرات کے روز مسلم لیگ(ن) کے چیئرمین راجہ ظفرالحق کی اچانک طبیعت خراب ہونے پر انہیں راولپنڈی انسٹیٹوٹ آف کارڈیالوجی میں منتقل کیا گیا۔ ہسپتال کے سی ای او میجر جنرل اظہر کیانی نے راجہ ظفر الحق کا طبی معائنہ کرنے کے بعد فوری طور پر انہیں اینجوپلاسٹی تجویز کی۔ ہسپتال ذرائع کے مطابق دوران اینجوپلاسٹی راجہ ظفر الحق کے دل کا والو تبدیل کرتے ہوئے نیا والو ڈالا گیا ہے۔