اسلام علماء کونسل کی گستاخانہ خاکوں کے خلاف مذمتی قراردادیں

0

اسلام آباد(خبرنگارخصوصی)اسلام علماء کونسل کے زیر اہتمام جامعہ اسلام آباد میں ہالینڈمیں گستاخانہ خاکوں کی نمائش کے ردّعمل میں میٹنگ کا انعقاد کیا گیا جس میں تحریک لبیک یا رسول اللہ ،سنی تحریک ،مرکزی جماعت اہلسنت،انجمن جلالیہ رضویہ پاکستان ،اسلامک سٹودنٹس فیڈریشن ،اسلام علما ء کونسل ،نظام المساجد کونسل وسمیت دیگر مذہبی وسیاسی جماعتوں کے رہنماوٴں نے شرکت کی اس موقع پر ڈاکٹر مفتی محمد ظفر اقبال جلالی نے اظہارخیال کرتے ہوئے کہا کہ جس میں گستاخانہ خاکوں کی نمائش کااعلان کرنے والا ہالینڈ کی پارلیمنٹ کا رکن اور پارٹی فار فریڈم کا سربراہ گیرٹ ولڈرز عرصہ دراز سے اسلام کے خلاف زہر اگل رہا ہے ۔اس سے قبل اس شخص نے ڈنمارک میں بنائے جانے والے گستاخانہ خاکے ہالینڈ کے مختلف ٹی وی چینلز پر چلائے ہیں اور ایک فلم ”فتنہ “بنا کر اسلام کے خلاف ہرزہ سرائی کی ہے ۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More