مویشی منڈیوں کے حوالے سے کانگو بخار سے متعلق الرٹ جاری

0

کراچی(خبر ایجنسیاں) ملک بھر میں ٹائیفائیڈ پھیلنے سے متعلق قومی ادارہ صحت نے ایڈوائزری جاری کردی۔ مون سون میں صرف سندھ سے ٹائیفائیڈ کے 2ہزار سے زائد کیس سامنے آئے ہیں۔قومی ادارہ صحت نے عیدالاضحی کی مویشی منڈیوں کے حوالے سے کانگو بخار سے متعلق الرٹ اور بچائو کی ہدایات بھی جاری کی ہیں۔قومی ادارہ صحت نے ٹائیفائیڈ کا پھیلائو روکنے کے لیے ایڈوائزی جاری کرتے ہوئے ہدایت دی ہے کہ شہری صاف اور ابلا ہوا پانی استعمال کریں۔کھانا کھانے سے پہلے ہاتھ دھوئیں اور بازار میں کھلے عام پڑا کھانا اور گلے سڑے پھل استعمال کرنے سے گریز کریں۔ادارہ صحت نے عیدالاضحی کی مویشی منڈیوں کے حوالے سے کانگو بخار سے متعلق الرٹ اور بچاو کی ہدایات بھی جاری کی ہیں۔الرٹ میں کہا گیا کہ کانگو بخار جان لیوا ہے، جو ایک خطرناک وائرس سے پھیلتا ہے۔یہ وائرس زیادہ تر بھیڑ، بکروں، گائے، اونٹ، بیل، دنبہ کے بالوں میں چھپے ہوئے چیچڑ میں پایا جاتا ہے ۔ مویشی کا گوشت بناتے اور دھوتے ہوئے دستانوں کا استعمال کیا جائے۔قربانی کے جانوروں کا گوشت اچھی طرح پکا کر کھائیں۔قومی ادارہ کا کہنا ہے کہ اب تک کانگو بخار کی کوئی ویکسین ایجاد نہیں ہوئی۔احتیاط سے ہی اس موذی مرض سے بچا جاسکتا ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More