جے ڈی سی وفد کی مولانا طارق جمیل سے ملاقات
کراچی(بزنس رپورٹر)جعفریہ ڈیزاسٹر مینجمنٹ فاؤنڈیشن کے وفد نے معروف اسکالر مولانا طارق جمیل سے ملاقات کی۔ مولانا طارق جمیل نے خدمت انسانیت کیلئے جے ڈی سی فاؤنڈیشن کے کاموں کو سراہا۔ مولانا طارق جمیل نے مزید کہا کہ اتحاد اور محبتیں بانٹنا وقت کی اہم ترین ضرورت ہے۔ جنرل سیکریٹری فاؤنڈیشن ظفر عباس نے مولانا طارق جمیل کی جانب سے اتحاد بین المسلمین کے فروغ کیلئے کی جانے والی خدمات کو سراہا۔