ترکی کا معاشی گھیراؤ کھلی جنگ ہے- مسلم امہ ڈالر کی بالادستی ختم کرنے میں ساتھ دے- معراج الہدیٰ صدیقی
کراچی (اسٹاف رپورٹر) امیر جماعت اسلامی سندھ ڈاکٹر معراج الہدیٰ صدیقی نے امریکہ کی جانب سے ترکی کے معاشی گھیراؤ پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے اسے ترکی کیخلاف جنگ قرار دیا ہے اور عالم اسلام پر زور دیا ہے کہ وہ امریکہ کا غرور ختم کرنے کیلئے مشکل گھڑی میں ترکی کی مدد کریں۔ ترکی سے لین دین ڈالر کی بجائے مقامی کرنسی میں کریں۔ ڈالر کی بالادستی کے خاتمے سے عالمی معیشت امریکہ کے دسترس سے آزاد ہوگی۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے میڈیا سے گفتگو میں کیا۔