خیبر پختون کے وزیر اعلی ٰ۔بلوچستان کے اسپیکر منتخب

0

پشاور/کوئٹہ(نمائندہ خصوصی/نمائندہ امت) خیبرپختون اسمبلی نے محمود خان کو وز یر اعلی ٰ جب کہ بلوچستان اسمبلی نے میر عبدالقدوس بزنجو کو اسپیکر منتخب کرلیا ۔ محمود خان نے 77 ووٹ لئے اور ان کے مقابل امیدوار کو 33 ووٹ ملے ۔ میر عبدالقدوس بزنجو 59 میں سے 39 ووٹ لے کر اسپیکر بلوچستان اسمبلی منتخب ہوئے انہوں نے عہدے کا حلف اٹھالیا۔تفصیلات کے مطابق خیبرپختون اسمبلی کا اجلاس سپیکر مشتاق غنی کی زیر صدارت ہوا ۔وزیراعلیٰ کا انتخاب اراکین کو 2 لابی میں تقسیم کر کے کیا گیا جس کے لیے تحریک انصاف کے امیدوار محمود خان کے حامی اراکین لابی نمبر دو اور متحدہ اپوزیشن کے مشترکہ امیدوار میاں نثار گل کے حامی لابی نمبر ایک میں جمع ہوئے۔ گنتی کے بعدسپیکر نے محمود خان کی کامیابی کا اعلان کیا گیا ۔نومنتخب وزیراعلیٰ خیبرپختون محمود خان آج گورنر ہاوس میں منعقدہ تقریب کے دوران اپنے عہدے کا حلف اٹھائیں گے جبکہ نگران وزیراعلیٰ خیبرپختون جسٹس (ر) دوست محمد خان نے وزیراعلیٰ ہاوس خالی کردیاہے۔وزیراعلیٰ منتخب ہونے کے بعد خطاب میں محمود خان نے اپنا حلقہ کھولنے کی پیشکش کرتے ہوئے کہا کہ صوبے کے حقوق کیلئے جدوجہد کریں گے اور عوام کے بھروسے کو ٹھیس نہیں پہنچنے دیں گے۔ دریں اثنا بلوچستان عوامی پارٹی اور 6 جماعتی حکومتی اتحاد کے نامزد کردہ میر عبدالقدوس بزنجو 59 میں سے 39 ووٹ لے کر اسپیکر بلوچستان اسمبلی منتخب ہوگئے ۔ سبکدوش اسپیکر راحیلہ حمید درانی نے میرعبدالقدوس بزنجو سے اسپیکر کا حلف لیا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More