گستاخانہ خاکوں کیخلاف سندھ اسمبلی میں تحریک التوا جمع

0

کراچی(اسٹاف رپورٹر)متحدہ مجلس عمل کے نومنتخب رکن سندھ اسمبلی و امیر جماعت اسلامی جنوبی سید عبدالرشید نے ہالینڈ میں گستاخانہ خاکوں کے مقابلے کے خلاف سندھ اسمبلی میں تحریک التوا جمع کرادی۔قبل ازیں انہوں نےاسمبلی میں تقریر کرتے ہوئے کہا کہ ایک بار پھر ناموس رسالتؐ پر حملہ کیا جارہا ہے۔ہالینڈ میں گستاخانہ خاکوں کا مقابلہ ہمارے ایمان پر حملہ ہے۔آقا دو عالمؐ کی شان میں گستاخی کسی صورت برداشت نہیں۔اسمبلی اراکین متفقہ مذمتی قرارداد منظور کریں۔ عبدالرشید نے مراد علی شاہ کو وزیراعلیٰ منتخب ہونے پر مبارکباد پیش کی اور ہر اچھے کام میں انہیں تعاون کا یقین دلایا۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ وزیراعلیٰ بلا تفریق و تعصب کراچی سمیت پورے سندھ کی خدمت کریں گے۔کراچی کو ہر دور میں نظر انداز کیا گیا۔ہم شہر کے حقوق کے لیے کردار ادا کریں گے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More