حکومت نے ٹوئٹر بند کرنے کی دھمکی دیدی

0

اسلام آباد( ایجنسیاں)متنازع مواد ہٹانے کی درخواستوں پر مکمل عمل درآمد نہ کرنے پر حکومت نے ٹوئٹر بند کرنے کی دھمکی دیدی۔پاکستان میں جرمن سفیر مارٹن کوبلر نے ٹوئٹر پر ممکنہ پابندیوں پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایک آزاد ملک کو آزاد سوشل میڈیا کی ضرورت ہوتی ہے ۔ ٹوئٹر پر جاری بیان میں جرمن سفیر نے کہا کہ سوشل میڈیا کا استعمال ذمہ داری سے ہونا چاہئے لیکن اس کو بلاک نہیں ہونا چاہئے ۔ قبل ازیں پی ٹی اے حکام نے سینیٹ کی اسٹینڈینگ کمیٹی کو بتایا تھا کہ فیس بک، یو ٹیوب اور دیگر سوشل میڈیا پلیٹ فارمز نے متنازع اور قابل اعتراض مواد ہٹانے کی حکومت کی درخواستوں پر عمل کیا لیکن ٹوئٹر نے اس پر مکمل عمل نہیں کر رہا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More