قطب شمالی میں روس کی فوجی سرگرمیوں سے برطانیہ پریشان

0

لندن(امت نیوز)قطب شمالی میں روس کی فوجی سرگرمیوں میں اضافے پربرطانیہ پریشان ہو گیا۔برطانوی تھنک ٹینک دا ہینری جیکسن سوسائٹی کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ قطب شمالی میں سوویت یونین دور کے فوجی اڈے دوبارہ کھول دیے گئے ہیں اور میزائل وارننگ نظام بھی نصب کر دیا گیا ہے۔ تھنک ٹینک کی رپورٹ کے مطابق روس نے ’آرکٹک ٹریفوئل‘ میں بڑے فوجی اڈے کی تعمیر پر کام شروع کر دیا ہے۔ رپورٹ میں تجویز دی گئی ہے کہ نیٹو کو فوری طور پر قطب شمالی کے حوالے سے حکمت عملی بنانی ہو گی۔ روس نے اپنی تمام سرحدوں پر فوجیوں کی تعداد بڑھا دی ہے جس کے باعث نیٹو کو بھی ہزاروں فوجی مشرقی یورپی اتحادیوں کی حفاظت کے لیے تعینات کر رہا ہے۔ ان ممالک میں ایوٹونیا، لیٹویا، لتھووینیا اور پولینڈ شامل ہیں۔دوسری جانب روسی وزارت دفاع نے کہا ہے کہ قطب شمالی میں قائم فوجی اڈے پر دو ٹی یو 160بمبار طیارے پہنچ گئے ہیں۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More