ایران پر پابندیوں کی نگرانی کے لئے امریکی ایکشن گروپ قائم

0

واشنگٹن(امت نیوز)امریکہ نے ایران پر پابندیوں کی نگرانی کے لئے خصوصی ایلچی برائن ہک کی سربراہی ایکشن گروپ بنا دیا ہے ۔امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیو کا کہنا ہے کہ گروپ ایرانی رویہ تبدیل کرانے ، ایران سے تجارت کرنے والے ممالک پر زیادہ سے زیادہ دباؤ کی حکمت عملی کے تحت پابندیاں لگائے گا۔انہوں نے کہا کہ امریکہ اور اس کے اتحادیوں کے علاوہ ایرانی حکومت40برس سے ایرانی عوام کے خلاف تشدد کو ہوا دینے اور غیرمستحکم کرنے کی ذمہ دار ہے۔ہمیں امید ہے کہ بہت جلد ہم ایران کے ساتھ نیا معاہدہ کریں گے لیکن اس سے قبل ہم ایران کی بشار ٹولےو حزب اللہ کی حمایت اورجوہری پروگرام کے خاتمےاورقید امریکیوں کی رہائی سمیت اندرونی و بیرونی سطح پرایرانی حکومت میں بڑی تبدیلیاں دیکھنا چاہتے ہیں۔اس موقع پر برائن ہک کا کہنا تھا کہ ان کی ٹیم ایرانی رویہ تبدیل کرنے کے لیے مضبوط عالمی عزم پر کاربند ہے۔ہم دنیا بھر میں اتحادیوں و شراکت داروں سے قریبی مطابقت چاہتے ہیں۔ایران پرایرانی تیل کی تجارت بند کرانے،مالیات وجہاز رانی کی صنعت کے حوالے سے اقتصادی دباؤ بڑھانے کے لیے ہم دیگر ممالک کو ساتھ ملانے کے لیے کوشاں ہیں۔ہمارا مقصد یہ ہے کہ 4نومبر تک ایرانی تیل کی فروخت کم ہو کر صفر تک پہنچ جائے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More