چیف جسٹس نے نجی میڈیکل کالجز میں داخلوں کانوٹس لے لیا
لاہور( این این آئی)چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس میاں ثاقب نثار نے پابندی کے باوجود نجی میڈیکل کالجز میں داخلوں کانوٹس لے لیا ۔ چیف جسٹس پاکستان جسٹس میاں ثاقب نے گزشتہ روز سپریم کورٹ لاہور رجسٹری میں مختلف کیسز کی سماعت کی۔ چیف جسٹس میاں ثاقب نثار نے کہا کہ میڈیکل کالجز میں نئے داخلے سپریم کورٹ کے فیصلے سے مشروط ہیں۔نجی میڈیکل کالجز کو داخلوں سے روک رکھا ہے پھر کیوں اشتہارات چل رہے ہیں۔نجی میڈیکل کالجز میں داخلوں کے لئے چلنے والے اشتہارات روک دئیے جائیں۔