مسلم خاتون نے امتیازی سلوک پر سوئیڈش کمپنی کیخلاف ہرجانہ مقدمہ جیت لیا

0

اسٹاک ہوم(امت نیوز) سوئیڈن میں مسلمان خاتون نے ہاتھ نہ ملانے پر نوکری کا انٹرویو منسوخ کرنیوالی کمپنی کیخلاف ہرجانے کا مقدمہ جیت لیا۔ عالمی میڈیا کے مطابق 24 سالہ فرح الحجۃ جب نوکری کیلئے انٹرویو دینے گئیں تو انٹرویو لینے والے مرد نے انہیں ہاتھ ملانے کی پیشکش کی۔ اس موقع پر فرح نے اس سے ہاتھ ملانے کے بجائے سینے پر ہاتھ رکھ کر خیرمقدمی کلمات کا تبادلہ کیا تھا، جس پر ان کا انٹرویو منسوخ کردیا گیا تھا۔ بعد ازاں فرح نے کمپنی کیخلاف سوئیڈن کی عدالت میں مقدمہ درج کروایا، جس میں موقف اختیار کیا گیا کہ اسلام میں غیر محرم (مرد) سے مصافحہ کرنے کی اجازت نہیں اور اگر کوئی اس پر اصرار کرے تو یہ انسانی حقوق کیخلاف ہے۔ فرح کا کہنا تھا کہ واقعے سے ان کا دل بہت دُکھا لیکن انہیں اللہ پر بھروسہ تھا۔ دوسری جانب سوئیڈش عدالت نے کمپنی کے اقدام کو امتیازی قرار دیکر فرح کو 4ہزار 350ڈالر بطور ہرجانہ ادا کرنے کا حکم دیا ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More