مکہ میں سول ڈیفنس کی فرضی مشق سے عمارت کے انہدام۔شہادتوں کی افواہ پھیل گئی
ریاض(امت نیوز)سعودی عرب میں سول ڈیفنس حکام کی فرضی مشق سے مکہ میں ہوٹل کی عمارت گرنے اور حجاج کی شہادت کی افواہ پھیل گئی ۔پاکستان میں یہ افواہیں گردش کرتی رہیں کہ عمارت گرنے سے پاکستانی حجاج بھی شہید ہوئے ہیں۔خلیج ٹائمز کے مطابق سوشل میڈیا پر عمارت کے انہدام کے نتیجےمیں شہادتوں کی خبر اس وقت پھیلی جب سعودی سول ڈیفنس اہلکاروں نے اس ضمن میں فرضی مشق کی تھی ۔