مختلف سرکا ری محکموں میں غیر معمولی اصلاحات متعارف کروائی گئی ہیں- ناہید میمن
کراچی (پ ر) سندھ سرمایہ کاری بورڈ کی چیئرمین ناہید میمن نے کہاہے کہ حکومت نے سرمایہ کاری کے فروغ کیلئے ڈوئنگ بزنس ریفارمز کے تحت مختلف سرکاری محکموں میں غیر معمولی اصلاحات متعارف کروائی ہی۔ ان خیالات کااظہار انہوں نے بورڈ کے جائزہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہا اجلاس میں منصوبہ بندی ترقیات ، بورڈ آف ریونیو ، سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی ، سندھ ریونیو بورڈ اتھارٹی، سندھ سوشل سیکورٹی انسٹی ٹیوشن(سیسی) کراچی ڈیولپمنٹ اتھارٹی اور محکمہ محنت و صنعت کے افسران نے شرکت کی جبکہ امجد بشیر نے عالمی بینک کی نمائندگی کی ۔ اجلاس میں اصلاحات پر عمل درآمد کی رفتارپر اطمینان کا اظہار کیا گیا ۔ اس موقع پر بتایا گیا کہ اصلاحات کو تھرڈ پارٹی سے آڈٹ کروایا جائے ۔ جسے دنیا کی 4بڑی آڈٹ کمپنیز میں سے ایک کا انتخاب کیا جائے گا ۔