حکومت قربانی کے جانوروں کی بڑھتی قیمتوں کا نوٹس لیں- رضا خان- ستار تنولی
کراچی (پ ر) فنکشنل لیگ ضلع غربی کے صدر رضا خان اور بلدیہ کے پارٹی رہنما عبدالستار تنولی نے مویشی منڈی میں جانوروں کی قیمت میں اضافے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ انتظامیہ پولیس کی ملی بھگت سے بیوپاریوں نے لوٹ مار کا بازار گرم کررکھا ہے۔ جسکے باعث شہری سنت ابراہیمی کی ادائیگی سے محروم ہورہے ہیں۔ انہوں نے نومنتخب سندھ حکومت سے مطالبہ کیا کہ معاملے کا نوٹس لیکر فوری و سنجیدہ اقدامات کیے جائیں تاکہ شہریوں کو ریلیف ملے اور وہ قربانی کا فریضہ ادا کرسکیں۔