ناصر جمشید کو اپیل کا حق ہے- تفضل رضوی

0

لاہور(امت نیوز) پی سی بی کے قانونی مشیر تفضل رضوی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ ناصر جمشید سپاٹ فکسنگ کا مرکزی کردار تھا اور اس کیخلاف پی سی بی کے الزامات ثابت ہوگئے اور اسے دس سال کی پابندی کی سزا سنائی گئی اور بعض الزامات میں ایک سال کی سزا ہوئی،تفضل رضوی نے کہا کہ قوانین کے مطابق اسے اپیل کا حق ہے جو وہ کرسکتا ہے،تفضل رضوی کا کہنا تھا کہ ناصر جمشید کو پہلے ایک سال کی سزا پی سی بی اینٹی کرپشن یونٹ سے عدم تعاون پر ہوئی تھی جبکہ اب دس سال کی سزا سپاٹ فکسنگ کیس میں ہوئی،ناصر جمشید دس سال کی پابندی کی سزا مکمل ہونے کے بعد بھی بحالی کے پروگرام میں شرکت کرنے کے بعد بھی کرکٹ یا کرکٹ ایڈمنسٹریشن کا حصہ نہیں بن سکیں گے اور ٹربیونل کا کہنا ہے کہ ان کا نام اس لسٹ میں بھی شامل کیا جائے ۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More