کراچی(اسٹاف رپورٹر)سندھ ہائی کورٹ میں نقیب اللہ قتل کیس میں نامزد ملزم سابق ایس ایس پی رائو انوار کی غیر قانونی اسلحہ رکھنے کے مقدمے میں ضمانت کے خلاف مقتول کے والد نے درخواست دائر کر دی۔ جمعہ کو نقیب اللہ کے والد نے فیصل صدیقی ایڈووکیٹ کے توسط سے دائر درخواست میں موقف اختیار کیا کہ انسداد دہشت گردی کی عدالت نے نقیب اللہ قتل کیس میں تعصب کا مظاہرہ کیا۔ رائو انوار اور دیگر ملزمان کو غیر قانونی رعایت دی گئی۔مرکزی ملزم رائو انوار کو ضمانت دینے سے مقدمات پر منفی اثرات مرتب ہوں گے۔راؤ انوار کی ضمانتوں پر مدعی مقدمہ کو سنا ہی نہیں گیا۔درخواست گزار نے استدعا کی کہ راؤ انوار کی دونوں مقدمات میں ضمانتیں منسوخ کر کے گرفتار کیا اور شفاف تحقیقات کرائی جائیں ۔