تحریک انصاف کارکنوں کا پریس گیلری پر دھاوا

0

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک/ایجنسیاں)وزیراعظم کے انتخاب کی کارروائی دیکھنے کے لیے مہمانوں کی بڑی تعداد گیلری میں آگئی جس میں پی ٹی آئی کے کارکنان کی بڑی تعداد شامل تھی، مہمانوں کی گیلری رش کے باعث بند کردی گئی جس کے بعد مہمانوں کی بڑی تعداد پریس گیلری میں گھس گئی جنہیں صحافیوں نے روکنے کی کوشش کی تو دھکم پیل ہوئی، صحافیوں کے ساتھ ہاتھا پائی میں توڑ پھوڑ بھی ہوئی۔ تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان جب عمران خان کی پارلیمنٹ پہنچے تو وہ بھی رش میں پھنس گئے اور دھکم پیل کا سامنا کرنا پڑا جس پر عمران خان نے شدید برہمی کا اظہار کیا ۔اس موقع پر پی ٹی آئی کے رہنما نعیم الحق نے ایس پی سیکیورٹی سے رابطہ کیا اورتحفظات سے آگاہ کیا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق اجلاس میں کی کارروائی کو دیکھنے کیلئے مختلف سیاسی جماعتوں کے کارکنوں نے بغیرکارڈ پارلیمنٹ داخلے کی کوشش بھی کی جس پر سیاسی جماعتوں کے کارکنوں اورسیکیورٹی اسٹاف میں تلخ کلامی بھی ہوئی۔ مسلم لیگ (ن) کے رہنمااحسن اقبال نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری اپنے پیغام میں کہا کہ تحریک انصاف کے کارکنوں کی غنڈہ گردی کی شدید مذمت کرتا ہوں جو اسمبلی کی گیلری میں بیٹھے ہوئے تھے اور خواتین اراکین اسمبلی کو شرمناک گالیاں دیتے رہے۔ علاوہ ازیں جمعہ کو مہمانوں کی گیلریوں اور گیٹ پر لوگوں کے رش پر ردعمل دیتے ہوئے پیپلز پارٹی کے امیدوار خورشید شاہ نے کہا کہ اسمبلی کی سڑھیوں اور گیٹ میں لوگوں کھڑے ہیں،پارلیمنٹ میں ایسا نہیں ہوتا لوگ فائر ایگزٹ کے سامنے بھی کھڑے ہو گئے ہیں،ہمیں احساس ہے کہ آج اہم دن ہے اور30سال سے اسمبلی میں آ رہا ہوں لیکن ایسے حالات پہلے کبھی نہیں دیکھے ،آج مستقبل کے وزیراعظم سمیت تمام سیاسی رہنما پارلیمنٹ میں موجود ہیں کوئی افسوس ناک واقعہ نہ پیش ہو جائے۔میں بہت حساس بات کر رہا ہوں اسپیکر صاحب مہربانی فرما کر جگہ خالی کرائیں کیونکہ ماضی میں ایسا ہو چکا ہے ۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More