سفر حج نے 2 بچھڑے شامی بھائیوں کو مِلوا دیا- ویڈیو وائرل

0

مکہ مکرمہ ( مانیٹرنگ ڈیسک)حج کے مقدس فریضے نے 2 بچھڑے شامی بھائیوں کو مِلوا دیا۔ تفصیلات کے مطابق اس وقت دنیا بھر سے لاکھوں مسلمان فریضہ حج کی ادائیگی کے لیے حجاز مقدس میں ہیں۔ انسانوں کے اس بڑے عالمی اجتماع میں ایک دوسرے سے برسوں سے جدا ہونے والے افراد بھی مل جاتے ہیں۔اس بار بھی فریضہ حج کے موقع پر خانہ جنگی کے شکار ملک شام کے 2 ایسے بچھڑے بھائی ملے جو 7 سال قبل جدا ہو گئے تھے۔عرب سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو میں دونوں بھائیوں کو فریضہ حج کے لیے سعودی عرب کے شہر مکہ المکرمہ میں اترتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔ جیسے ہی دونوں بھائیوں کی ایک دوسرے پر نظر پڑی دونوں بغل گیر ہو کر جذبات سے رونے لگے۔دونوں کو روتا دیکھنے والےبھی جذباتی ہو گئے جبکہ ویڈیو دیکھتے ہی دیکھتے سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی۔ویڈیو میں 2 خواتین کو بھی ایک دوسرے سے ملتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔ویڈیو کو متعدد عرب صارفین نے اپنے ٹوئٹر اور سوشل اکاؤنٹس پر شیئر کیا اور بچھڑے ہوئے بھائیوں کے ملنے کا کریڈٹ فریضہ حج کی ادائیگی کو دیا۔اسی ویڈیو پر متعدد عرب نشریاتی اداروں نے بھی خبریں شائع کیں۔نشریاتی ادارے ‘سبق’ کی رپورٹ کے مطابق خانہ جنگی کی وجہ سے ایک دوسرے سے الگ ہونے والے دونوں بھائیوں کا تعلق شام سے ہے جو 2011 میں جدا ہو گئے تھے۔ایک بھائی اپنا وطن چھوڑ کر پڑوسی ملک اردن چلا گیا تھا جس کا رابطہ اپنے اہلخانہ اور بھائی سے منقطع ہو گیا تھا ۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More