سابق ارکا ن اسمبلی کیخلاف دہری شہریت چھپانےپر مقدمہ کی درخواست واپس
کراچی (اسٹاف رپورٹر) ریجنل الیکشن کمیشن نے پی پی کی سابق ارکان اسمبلی فرح ناز اصفہانی اور نادیہ گبول کے خلاف دُہری شہریت چھپانے پر مقدمہ کی درخواست واپس لے لی ، ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ جج جنوبی کی عدالت نے دونوں کو پانچ پانچ لاکھ ٹوکن منی جمع کرانے کا حکم دیدیا یہ رقم قومی اور سندھ اسمبلی سیکریٹریٹ میں جمع ہوگی۔درخواست سپریم کورٹ کے2 مئی2018کے فیصلے کی روشنی میں واپس لی گئیں ۔