پاک بھارت کشیدگی میںکمی- تعلقات بہتر ہونے کا امکان
اسلام آباد( مانیٹرنگ ڈیسک) وزیراعظم عمران خان کی نئی حکومت میں پاک بھارت تعلقات میں بہتری آنے اور کشیدگی کم ہونے کا امکان ہے،اگلے دو مہینوں میں پاک بھارت قیادت کے درمیان 3 مقامات پر ملاقاتیں ہوں گی، اگلے2 مہینوں میں اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی،، ایس سی اواجلاس اورپاک بھارت کرکٹ میچ ہوں گے۔ تفصیلات کے مطابق نئی حکومت کی تشکیل کے فوری بعد اگلے دو مہینوں کے اندر پاک بھارت کشیدہ حالات میں بہتری کے امکانات ہیں۔کیونکہ آئندہ کچھ عرصہ میں پاک بھارت قیادت کی ملاقاتوں کے امکانات ہیں۔اگلے دو مہینوں میں پاک بھارت قیادت کے درمیان 3 مقامات پر ملاقاتیں ہونے کا امکان ہے۔ ملاقاتوں کے ان مواقعوں میں اگلے دومہینوں میں اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کا اجلاس ہوگا۔اسی طرح پاک بھارت کرکٹ میچ اور ایس سی او اجلاس ہوں گے۔ ان اجلاسوں میں پاک بھارت قیادت کی شرکت کے امکانات ہیں۔تاہم ان مواقعوں پرپاک بھارت قیادت کے درمیان ملاقاتیں ہوسکتی ہیں۔