بنی گالہ میں داخلے سے روکنے پر نعیم الحق آگ بگولہ

0

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)تحریک انصاف کے سینئر رہنما نعیم الحق کو بنی گا لہ میں داخلے سے روک دیا گیا جس پر وہ شدید برہم ہوگئے اور سیکورٹی گارڈ کو کھری کھری سنادیں۔عمران خان کی تقریب حلف برداری سے قبل نعیم الحق بنی گالہ پہنچے تاکہ کپتان کے ہمراہ ایوان صدر پہنچیں، لیکن وہ اس وقت ہکا بکا رہ گئے جب سیکورٹی نے انہیں مین گیٹ پر روک لیا اور اندر جانے کی اجازت نہ دی۔نعیم الحق نے سیکورٹی سے استفسار کیا کہ کس کی جانب سے روکا گیا ہے جس پر سیکیورٹی گارڈ نے جواب دیا کہ خان صاحب کے چیف آف اسٹاف میجر عمر نے منع کیا ہے۔ اس پر نعیم الحق شدید برہمی کا اظہار کرتے ہوئے بولے کہ کون میجر عمر، وہ تو خود میرے انڈر کام کرتا ہے، کمال کرتے ہو ، کیا تم لوگ مجھے نہیں جانتے ، بے وقوفی کی باتیں کررہے ہو، کھولو دروازہ، چھوڑو میجر عمر کو، مذاق لگا رکھا ہے، میں خان صاحب کو لینے آیا ہوں۔تاہم سیکورٹی نے نعیم الحق کے غصے کو خاطر میں نہ لاتے ہوئے انہیں اندر جانے کی اجازت نہ دی۔ اس پر نعیم الحق نے بنی گالہ فون کرکے سیکورٹی سے بات کروائی، تب جاکر انہیں اندر جانے کی اجازت ملی۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More