عالیانی خاندان کے تیسرے فرد جام کمال بھی وزیر اعلی بلوچستان بن گئے

0

کوئٹہ(نمائندہ خصوصی)جام کمال عالیانی اپنے خاندان سے تعلق رکھنے والے تیسرے وزیر اعلیٰ بلوچستان بن گئے ہیں۔وہ پاکستان میں ضم ہونے والی ریاست لسبیلہ کے آخری سربراہ میر غلام قادر کے پوتے،ریاست قلات کے سربراہ میر احمد یار خان کے نواسے ہیں۔وہ یکم جنوری1973کو سابق وزیراعلیٰ میرجام محمد یوسف عالیانی کے ہاں پیدا ہوئےجو 2002 سے2007 تک وزیر اعلیٰ بلوچستان رہے ہیں۔ ان کے دادا میر غلام قادرضیا دور میں وزیر اعلیٰ بلوچستان رہے ہیں۔والد کی وفات پر وہ لسبیلہ کے13ویں جام بنے۔انہوں نے ابتدائی تعلیم ضلع لسبیلہ اور کراچی کے اسکولوں میں حاصل کی جبکہ گرینج یونیورسٹی کراچی سے مارکیٹنگ میں سند لی ۔ وہ 2بارضلع ناظم لسبیلہ رہے۔2013 میں وہ این اے270سے 56ہزار658ووٹ لیکررکن قومی اسمبلی بنے لیکن بعد ازاں اسی سال پی بی45سے سردارصالح بھوتانی کے ہاتھوں شکست ہوئی۔نوازشریف اور شاہد خاقان عباسی حکومتوںمیں وہ وزیرمملکت پیٹرولیم وقدرتی وسائل رہے۔اپریل2018میں انہوں نے وزارت چھوڑ کر نواز لیگ سے اپنی راہیں جدا کر لیں اور وہ بلوچستان عوامی پارٹی میں شامل ہو گئے جس میں ایک ماہ بعد صدر چن لئے گئے ۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More