تقریب حلف برداری میں عمران کی بہنیں-بیٹے نہیں آئے

0

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) حلف برداری کی تقریب میں عمران خان کی بہنیں اور بیٹے شریک نہیں ہوئے۔ تفصیلات کے مطابق عمران خان کی بہنوں کو حلف برداری میں بلایا گیا تھا ،لیکن ان کی چاروں بہنیں نبیلہ، نورین، عظمیٰ اور حلیمہ خان شریک نہیں ہوئی۔خاندانی ذرائع کے مطابق عمران خان کی تین بہنیں ملک سے باہر ہیں ،جبکہ ایک بہن لاہور میں تھیں ،لیکن وہ حلف برداری کی تقریب میں نہیں آئیں۔تاہم عمران خان کے بھانجے شیرشاہ، شاہ ریز، حسان نیازی اور دیگر حلف برداری کی تقریب میں شریک ہوئے۔اس کے ساتھ ہی عمران خان کے بیٹے سلیمان اور قاسم بھی اپنے والد کی تقریب حلف برداری میں شرکت سے محروم رہے۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ایک صارف کی ٹویٹ کا جواب دیتے ہوئے عمران خان کے بیٹوں کی والدہ اور ان کی سابق اہلیہ جمائما گولڈ اسمتھ نے بتایا کہ دونوں بچے تقریب میں آنا چاہتے تھے ،لیکن ان کے والد نے منع کردیا۔دریں اثناعمران خان کی تقریب حلف برداری میں اپوزیشن کے کسی رہنما کو نہیں بلایا گیا۔گزشتہ روز ن لیگ کے صدر شہبازشریف،پیپلز پارٹی کی قیادت آصف زرداری اوربلاول موجود نہیں تھے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More