دفعہ 35-Aکا ہرقیمت پر تحفظ کیا جائے گا۔کشمیری سول سوسائٹی
لاہور(نمائندہ امت) مقبوضہ کشمیر میں تاجروں اور سول سوسائٹی کے ارکان نے کہا ہے کہ دفعہ 35-Aکا ہرقیمت پر تحفظ کیا جائے گا۔ تاجروں اور سول سوسائٹی کی 27تنظیموں پر مشتمل مشترکہ فورم کے ترجمان عبدالمجید زرگرنے کہا ہے کہ ستم ظریفی یہ ہے کہ بھارت کے وزیر اعظم جنہوں نے چند دن پہلے لال قلعے کی فصیلوں سے کشمیریت کا ذکرکیا،اسی کشمیریت پر عدالت کے ذریعے حملے کی کوشش کررہے ہیں تاکہ علاقے میں آبادی کا تناسب تبدیل کیا جائے۔