لندن(مانیٹرنگ ڈیسک) ہیتھروایئرپورٹ پر لندن کسٹم ڈیپارٹمنٹ نے پی آئی اے کے فلائٹ اسٹیورڈ شہباز کو موبائل فون اسمگلنگ کے الزام میں گرفتار کرلیا۔نجی ٹی وی کے مطابق فلائٹ اسٹیورڈ شہباز کو لندن کسٹم ڈیپارٹمنٹ نے حراست میں لیا اور دوران تلاشی شہباز کے پاس سے 12 موبائل نکلے۔پی آئی اے ملازم کی گرفتاری کے حوالے سے لندن کسٹم ڈیپارٹمنٹ نے پی آئی اے کو آگاہ کردیا ہے جب کہ کسٹم انٹیلی جنس نے تحقیقات شروع کردی ہیں۔دوسری جانب پی آئی اے حکام نے واقعے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ ملزم شہباز اس وقت برطانوی کسٹم حکام کی تحویل میں ہے، گرفتار ملازم کو آف لوڈ کرکے پرواز روانہ کی گئی ہے، کسٹم ڈیپارٹمنٹ لندن کی تحقیقاتی رپورٹ پر فلائٹ اسٹیورڈ کے خلاف کاروائی کریں گے۔