سرگودھامیں مزدوری مانگنےپر زمیندارکے ہاتھوں محنت کش قتل
سرگودھا(آن لائن )بااثر زمیندار نے مزدوری مانگنے پر فائرنگ کرکے محنت کش کو موت کے گھاٹ اتار دیا۔ مقدمہ درج نہ کرنے اور گرفتار نہ کرنے کے خلاف لواحقین نے موٹروے سالم انٹرچینج پر نعش رکھ کر احتجاج کیا۔ تفصیلات کے مطابق پولیس تھانہ پھلروان کے مطابق سرگودھا کے نواحی علاقہ سالم میں محنت کش نصیر احمد علاقے کے بااثر زمیندار احمد بخش کے گھر کی تعمیر کا کام کر رہا تھا عید سے قبل زمیندار کی طرف سے نصیر احمد کو مزدوری دینے کی یقین دہانی کرائی گئی تھی رقم کا مطالبہ کرنے پر زمیندار نے انکار کیا تو نصیر احمد نے عید پر بچوں کے کپڑوں کی خریداری کے لیے رقم دینے پر زور دیا۔ اس دوران دونوں کے درمیان تکرار ہو گئی تو زمیندار احمد بخش نے طیش میں آ کر نصیر کو فائرنگ کرکے موت کے گھاٹ اتار دیا۔