احسن آباد میں سیوریج پانی گھروں میں داخل بلدیہ منتخب نمائندوں سے نوٹس لینے کی اپیل
کراچی (اسٹاف رپورٹر) سپرہائی وے مویشی منڈی کے قریب واقع بڑی آبادی احسن آباد گلشن معمار میں گندہ پانی بازار، گلیوں اور اب گھروں میں داخل ہوگیا ہے اورعلاقے کے مین بازار اور گلیوں میں جوڑ و تالاب کی شکل اختیار کرگیا ہے، جس کی وجہ سے شہری سخت اذیت کا شکار ہیں۔ گندے پانی کی وجہ سے ناصرف لوگوں کو بازار، بچوں کو اسکول اور نمازیوں کو مسجد جانے میں دشواری کا سامنا کرنا پڑرہا ہے، بلکہ مچھروں کی بہتاب سے ملریا سمیت مختلف خطرناک بیماریاں پھیلنے کا بھی خدشہ ہے۔