امریکی محکمہ خارجہ کی عمران خان کومبارکباد-حلف برداری کا خیر مقدم

0

واشنگٹن(امت نیوز) امریکی محکمہ خارجہ نے عمران خان کو وزیر اعظم بننے پر مبارک باد دیتے ہوئےخطے میں امن اور خوش حالی کیلئے نئی پاکستانی حکومت کیساتھ مل کر کام کرنے کی خواہش ظاہر کی ہے، جبکہ برطانیہ، جرمنی، ایران، سری لنکااورعرب امارات کے سربراہان نے بھی نو منتخب پاکستانی وزیر اعظم کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے اپنےتہنیتی پیغامات بھیجے ہیں ۔ تفصیلات کے مطابق دنیا بھر کی طرح امریکہ نے بھی وزیر اعظم عمران خان کی حلف برداری کا خیر مقدم کیا ہے۔ترجمان امریکی محکمہ خارجہ ہیدر نوئرٹ نے اپنے ٹوئٹر پیغام میں کہا ہے کہ گزشتہ 70 سال سے پاکستان اور امریکہ کے تعلقات اہمیت کے حامل ہیں۔ ہیدر نوئرٹ کا ٹوئٹ میں عمران خان کو وزارت عظمیٰ کا منصب سنبھالنے پر مبارکباد دیتے ہوئے کہنا تھا کہ امریکہ خطے میں امن اور خوش حالی کیلئے پاکستان کے ساتھ مل کر کام کرنے کا خواہاں ہے۔ دوسری جانب برطانوی وزیر اعظم تھریسامے، جرمن چانسلر انجیلا میرکل، ایرانی صدر حسن روحانی، سری لنکن وزیراعظم انیل وکرما سنگھے ، متحدہ عرب امارات کے صدر شیخ خلیفہ بن زید النہیان ،نائب صدر شیخ محمد بن راشد المکتوم اور ابوظہبی کے ولی عہد محمد بن زید النہیان نے بھی عمران خان کو وزارت اعلیٰ کا منصب سنبھالنے پر مبارک باد کے ٹیلی فون کئے ہیں، اور نئی پاکستانی حکومت کو مکمل تعاون اور حمایت کا یقین دلایا ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More