بھارتی وزیرخارجہ سے پاکستانی وفد کی ملاقات
نئی دہلی (مانیٹرنگ ڈیسک)بھارت جانے والے پاکستانی وفد نے بھارتی وزیرخارجہ سشماسوراج سے ملاقات کی ۔سابق بھارتی وزیراعظم اٹل بہاری کی آخری رسومات میں شرکت کیلئے پاکستان سے 4 رکنی وفد پہنچا تھا۔ پاکستانی وفد نے اٹل بہاری واجپائی کی موت پرسشما سوراج سے اظہارافسوس کیا۔ بھارتی وزیر خارجہ سے ملاقات خوشگوار ماحول میں ہوئی ،جس میں دفتر خارجہ کے ڈی جی سائوتھ ایشیا ڈاکٹر محمدفیصل ، ڈاکٹرفریحہ اور نگراں وزیر اطلاعات علی ظفر شامل تھے۔واجپائی طویل علالت کے بعد 4 روز قبل چل بسے تھے۔