ہالینڈ کی مصنوعات کے بائیکاٹ کا مطالبہ زور پکڑنے لگا
کراچی(امت نیوز) نیدرلینڈ(ہالینڈ) کی کمپنیوں کی پاکستان میں فروخت ہونے والی مصنوعات کے بائیکاٹ کیلئے سوشل میڈیا پر چلائی گئی تحریک زور پکڑ رہی ہے۔سوشل میڈیا صارفین نے ہالینڈ کی مصنوعات نہ خریدنےکے اعلانات شروع کردیئے ہیں اور دوسروں کو بھی اس کی ترغیب دے رہے ہیں۔ اس کے علاوہ حکومت سے پاکستان میں ہالینڈ کے سفارتخانے کو بند کرنے اور اس کی مصنوعات پر پابندی عائد کرنے کا مطالبہ بھی کیا جا رہا ہے۔