سندھ حکومت نے عدالتی حکم پر ہٹائے گئے مرتضی وہاب کو پھر مشیر بنادیا
کراچی (اسٹاف رپورٹر) حکومت سندھ نے عدالتی احکامات پر سابق اور حکومت میں مشیر قانون کے عہدے سے ہٹائے گئے بیرسٹر مرتضی وہاب کو نئی صوبائی حکومت نے پھر سے مشیر قانون بنادیا ہے ۔تفصیلات کے مطابق سابق اور حکومت میں جب بیرسٹرمرتضی وہاب کو مشیر قانون بنایا گیا تھاتو یہ معاملہ جب سندھ ہائی کورٹ پہنچا تو فاضل عدالت نے فیصلہ سنایا تھا کہ محکمہ قانون کا کوئی بھی متنخب رکن سندھ اسمبلی وزیر ہوسکتا ہے تاہم محکمہ قانون کا مشیر نہیں ہوسکتا کیونکہ ایڈووکیٹ جنرل سندھ وزیر اعلیٰ سندھ کے اصل میں قانون کے متعلق مشیر ہوتے ہیں جس کے بعد مرتضیٰ وہاب کو بتایا گیا تھا تاہم نئی صوبائی حکومت نے انہیں پھر سے مشیر بناکر انہیں اینٹی کرپشن کے ساتھ محکمہ قانون کا قلمدان بھی دے دیا ہے ۔