ملعون گیرٹ ولڈر کی اشتعال انگیزی جاری-دھمکیاں ملنے لگیں

0

ایمسٹر ڈیم(امت نیوز) گستاخانہ خاکوں کے مقابلے کا اعلان کرنے والے ہالینڈ کے رکن پارلیمنٹ ملعون گیرٹ ولڈر کی جانب سے مسلمان کے خلاف اشتعال انگیزی کا سلسلہ جاری ہے۔ دوسری جانب ملعون کو دھمکیاں بھی ملنے لگی ہیں۔ گیرٹ ولڈر نے اتوار کو سوشل میڈیا پر ایک بیان میں حج بیت اللہ جیسی مقدس عبادت کو ہدف بنانے کی کوشش کی۔ ملعون رکن پارلیمنٹ نے حج بیت اللہ سے متعلق ٹیلی گراف کی ایک خبر کا لنک شیئر کیا جس میں کہا گیا کہ تھا کہ لاکھوں مسلمان حج کیلئے مکہ مکرمہ پہنچ گئے ہیں اور ان میں ہزاروں نیدرلینڈ(ہالینڈ) سے بھی ہیں۔ گیرٹ ورلڈ نے اس پر لکھا، ’’واپس آنے کی ضرورت نہیں، وہیں رہو۔‘‘ اس بات سے بے خبر کہ مسلمان مکہ مکرمہ میں اپنی پوری زندگی گزارنے کی کتنی بڑی خواہش رکھتے ہیں ولڈر نے اپنے تئیں حجاج کرام کے لیے نفرت کا اظہار کیا۔ دوسری جانب ولڈر کو سوشل میڈیا پر سخت ردعمل کا سامنا ہے جبکہ ولڈر کے حامیوں نے اسے دھمکیاں ملنے کی شکایت کی ہے۔ ولڈر نے خود ایک پاکستانی محمد آصف عاشق کی ٹوئیٹ کو شیئر کیا اور اس پر ’’بیمار ذہنیت‘‘ لکھا۔ ٹوئیٹر نے آصف عاشق کی ٹوئیٹ کو حذف(ڈیلیٹ) کر دیا تاہم حج بیت اللہ کے خلاف معلون گیرٹ ولڈر کی ٹوئیٹ برقرار رکھی۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More