سعید غنی بلدیات – عزرا پیچوہو صحت – اسمٰعیل راہو وزیر زراعت مقرر

0

کراچی(اسٹاف رپورٹر) وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کی 10 رکنی نئی کابینہ نے حلف اٹھالیا۔ 8 وزرا اور 2 مشیر وں کا قلمدان بھی سونپ دیئے گئے جن کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ہے۔حلف برداری کی تقریب گورنرہاؤس میں ہوئی، قائم مقام گورنر سندھ آغا سراج درانی نے نومنتخب وزرا سے حلف لیا جن میں عذرا پیچوہو، سعید غنی، شہلا رضا، اسماعیل راہو، ہری رام، شبیر بجارانی، سید سردار شاہ اور مخدوم محبوب الزماں شامل ہیں۔ کابینہ میں بیرسٹر مرتضیٰ وہاب اور محمد بخش مہر کو مشیر کے طور پر شامل کیا گیا ہے۔نوٹیفکیشن کے مطابق عذرا فضل پیچوہو کو صحت و بہبود آبادی،سعید غنی کو بلدیات ، کچی آبادی ، پبلک ہیلتھ انجینئرنگ اور دیہی ترقی،اسماعیل راہو زراعت ، سپلائی اینڈ پرائس کنٹرول ، ہری رام کو اقلیتی امور ، سماجی بہبود اور جیل خانہ جات،جب کہ شبیر بجارانی کومعدنی وسائل کی وزارت کا قلمدان سونپا گیا ہے۔اسی طرح مخدوم محبوب زمان کو ریوینیو اور بحالی، سردار علی شاہ کو تعلیم ، ثقافت ، سیاحت ، نوادرات کا قلمدان سونپا گیا ہے جب کہ بیرسٹر مرتضی وہاب اور محمد بخش مہر کے مشیر برائے وزیر اعلی تقرری کا نوٹیفکیشن جاری کیا گیا ہے۔دونوں کو بالترتیب قانون و اینٹی کرپشن اورصنعت و تجارت کے محکمے ملے ہیں۔اس سے قبل بلاول ہاؤس کراچی میں چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری اور وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کی ملاقات ہوئی جس میں کابینہ اراکین اور قلمدانوں کو حتمی شکل دی گئی۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More