ایشین گیمز میں شمالی اور جنوبی کوریا کی مشترکہ شرکت

0

جکارتہ(امت نیوز) شمالی اور جنوبی کوریا کے ایتھلیٹس نے ایشین گیمز کے آغاز پر مشترکہ مارچ کیا۔ ہفتے کے روز جکارتہ میں ایشین گیمز کے آغاز کے موقع پر دونوں ممالک نے اپنے اپنے پرچموں کی بجائے کوریائی اتحاد کے پرچم کے ساتھ شرکت کی جس میں جنوبی کوریائی ویمن باسکٹ بال کھلاڑی لم یونگ ہوئی اور شمالی کوریائی فٹ بالر یو کیونگ چول نے یہ پرچم مل کر اٹھایا۔ اس موقع پر تماشائیوں نے اس ٹیم کا والہانہ استقبال کیا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More