نقیب کیس منتقلی کی درخواست پر فریقین سے جواب طلب

0

کراچی(اسٹاف رپورٹر ) سندھ ہائی کورٹ کے جسٹس محمد کریم خان آغا پر مشتمل سنگل بینچ نے نقیب اللہ قتل کیس کے مقدمات انسداد دہشتگردی کی عدالت نمبر 2 سے دوسری عدالت منتقل کرنے سے متعلق دائر درخواست پر فریقین کو 3 ستمبر تک جواب جمع کرانے کا حکم دیدیا۔درخواست گزار مقتول نقیب اللہ کے والد محمد خان کے وکیل فیصل صدیقی کی عدم حاضری پر سماعت ملتوی کردی گئی۔ علاوہ ازیں سندھ ہائی کورٹ کے جسٹس عبدالمالک گدی کی سربراہی میں جسٹس ظفر احمد راجپوت پر مشتمل دورکنی بینچ نے سابق چیئرمین فشر مین کوآپریٹو سوسائٹی ڈاکٹر نثار مورائی کی فوری علاج سے متعلق دائر درخواست پرجیل حکام کو آغا خان اسپتال سے چیک اپ کراکر رپورٹ 30 اگست تک پیش کرنے کا حکم دیدیا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More