سوئس بینکوں میں پاکستانیوں کے پیسوں کا علم نہیں۔اسدعمر
کراچی /اسلام آباد(نمائندہ امت/نمائندہ امت ) وزیر خزانہ اسد عمر کا کہنا ہے کہ وزیراعظم نے منی لانڈرنگ کے ذریعے بھیجا گیا پیسہ واپس لانے کا حکم دیا ہے۔اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اسد عمر نے کہا کہ سوئس بینکوں میں کتنی رقم پڑی ہے کوئی علم نہیں، اسحاق ڈار نے چار سال پہلے بتایا تھا 200 ارب ڈالرز پڑے ہیں، دبئی میں پاکستانیوں کی 8 ارب ڈالرز کی جائیدادیں ہیں۔انہوں نے کہا کہ وزیراعظم نے منی لانڈرنگ کے ذریعے بھیجا گیا پیسہ واپس لانے کا حکم دیا ہے، حکومت کی پہلی ترجیح بیرون ملک سے پیسہ واپس لانا ہے۔دریں اثنا کراچی پہنچے پر ایئرپورٹ پر گفتگو کرتے ہوئے اسد عمر نے کہا کہ کسی سرکاری ملازم کو فارغ نہیں کیا جائے گا،غیر فعال اداروں کو فعال کریں گے،جو لوگ ٹیکس نہیں دے رہے ان سے ٹیکس لیں گے،ایف بی آر کو ٹھیک کریں گے،