ایشین گیمز میں اسکواش ٹیم کی شرکت قابل ستائش ہے-جان شیرخان

0

اسلام آباد (امت نیوز)اسکواش کے سابق عالمی چمپئن جان شیر خان نے کہا ہے کہ 18 ویں ایشین گیمز 2018 جو کہ جکارتہ ، (انڈونیشیا) میں شروع ہوچکی ہے جس میں پاکستان سکواش فیڈریشن نے جس طرح پاکستانی ٹیم کی شرکت کو یقینی بنایا ہے وہ قابل ستائش ہے، اپنے ایک بیان میں انہوںنے کہا کہ حکومت ایشین گیمز میں شرکت کرنے والی ٹیموں کے اخراجات کررہی ہے لیکن حکومت سے مکمل اخراجات نہ ملنے کے باوجود پاکستان سکواش فیڈریشن نے سکواش ٹیم کی شرکت کو جس طرح یقینی بنایا ہے وہ قابل تعریف ہے۔10 سال تک سکواش کی دنیا پر حکمرانی کرنے والے جان شیر خان نے مزید کہا کہ ایشین گیمز جکارتہ، پلم بنگ میں 45 ایشین ملکوں سے تقریباً گیارہ ہزار ایتھلیٹس اور پانچ ہزار آفیشلز شرکت کررہے ہیں۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More