سانحہ سیوھن کا ایک اور سہولت کار گرفتار

0

کراچی(اسٹاف رپورٹر)سانحہ سیوھن کا ایک اور سہولت گرفتار کرلیا گیا۔پولیس نے بلدیہ ٹائون سے سہولت کار کو گرفتار کرکے اسلحہ و دستی بم برآمد کرلیا۔پولیس کے مطابق ملزم نے دوران تفتیش 4 افراد کے قتل کا اعتراف کیا ہے۔تفصیلات کے مطابق بلدیہ ٹائون کے علاقے سے پولیس نے کالعدم تنظیم سپاہ صحابہ سے تعلق رکھنے والے سانحہ سیوھن کے سہولت کار ملزم صابر عرف دودھ والا کو گرفتار کرلیا۔ایس ایس پی ویسٹ ڈاکٹر رضوان نے بتایا کہ گرفتار ملزم صابر عرف دودھ والا نے کالعدم تنظیم کے کمانڈر اور اس کے 2 ساتھیوں کو سانحہ سیوھن سے 2 روز قبل اپنے گھر میں پناہ دی تھی۔ملزم نے اعتراف کیا ہے کہ سانحہ سے ایک روز قبل دہشت گرد صبح ہوتے ہی نکل گئے تھے۔سانحہ کی جب سی سی ٹی وی فوٹیج ٹی وی پر دیکھی، تو معلوم ہوا کہ تینوں وہی دہشت گرد تھے۔ایس ایس پی کے مطابق ملزم صابر کو فون کال ٹریس ہونے پر گرفتار کیا گیا ہے ۔گرفتار دہشت گرد نے 4 افراد کو قتل کرنے کا بھی اعتراف کیا ہے ۔پولیس نے گرفتار ملزم کے قبضے سے دستی بم اور دیگر اسلحہ برآمد کرلیا ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More