گلشن معمارمیں خود کو حساس ادارے کا ملازم ظاہرکرنیوالے 2 ملزم گرفتار
کراچی(اسٹاف رپورٹر)گلشن معمار پولیس نے خود کو حساس ادارے کا ملازم ظاہرکرنے والے 2 ملزمان کو گرفتار کرکے اسلحہ اور موبائل فون برآمد کرلیا۔ تفصیلات کے مطابق گلشن معمار پولیس نے کرنل فارم ہاؤس والی گلی میں موٹر سائیکل پر سوار 2 مشکوک افراد کو روکا تو انہوں نے خود کو ایک حساس ادارے کا ملازم ظاہر کیا، تاہم تلاشی کے دوران ملزمان سے اسلحہ اور موبائل فون ملا، جس پر پولیس نے دلاور اور افضل کو گرفتار کرکے مقدمہ درج کرلیا۔