فواد چوہدری کو وفاقی وزیر اطلاعات کا عہدہ سنبھالنے پر سی پی این ای کی مبارکباد
کراچی (پ ر) کونسل آف پاکستان نیوز پیپر ایڈیٹرز کے صدر عارف نظامی، سینئر نائب صدر امتنان شاہد، سیکریٹری جنرل ڈاکٹر جبار خٹک، نائب صدور اکرم سہگل، ایاز خان، رحمت رازی، طاہر فاروق، عارف بلوچ، جوائنٹ سیکریٹری عامر محمود ، فنانس سیکریٹری حامد عابدی اور انفارمیشن سیکریٹری عدنان ملک نے فواد چوہدری کو وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات کا عہدہ سنبھالنے پر مبارکباد دیتے ہوئے مکمل تعاون اور حمایت کا یقین دلایا ہے اور اس امید کا اظہار کیا ہے کہ وفاقی وزیر صحافت، آزادی اظہار رائے اور معلومات تک رسائی جیسے بنیادی انسانی حقوق کی پاسداری نیز اخبارات و جرائد کی بلاروک ٹوک ترسیل اور تقسیم کو یقینی بنانے کیلئے بھرپور اور مؤثر کردار ادا کریں گے اور اخبارات کے واجب الادا بقایاجات کی جلد ادائیگی، سرکاری اشتہارات کی منصفانہ اور شفاف تقسیم سمیت اخبارات کے دیرینہ مسائل کے حل کیلئے فوری ضروری اقدامات کریں گے۔