غذرمیں چیک پوسٹ نذرآتش-حملہ آور اسلحہ چھین کر فرار

0

سکردو (خبرایجنسیاں)گلگت بلتستان کے ضلع غذر کے ایک گاوٴں سینگال میں قائم عارضی سکیورٹی چیک پوسٹ کو مشتبہ دہشت گردوں نے آگ لگا دی اور سیکیورٹی پر موجود اہلکاروں سے اسلحہ چھین کر فرار ہوگئے۔ذرائع کے مطابق تقریباً 12دہشت گردوں نے ضلعی ہیڈکواٹر سے 50کلومیڑ دور قائم ایک چیک پوسٹ پر فائرنگ کی اور آگ لگادی۔سیکیورٹی اہلکاروں کے ساتھ مقابلے کے بعد دہشت گرد دیامر کی جانب فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔اطلاعات کے مطابق دہشت گرد 2 اہلکاروں کا اسلحہ چھینے میں کامیاب ہو گئے۔اس حوالے سے بتایا گیا کہ تاحال کوئی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ہے۔ ذرائع نے بتایا کہ دہشت گردوں نے سینگال نالہ سے گزر کر ضلع غذر میں داخل نے کی کوشش کی تھی۔علاوہ ازیں دہشت گرد مذکورہ نالہ راہ فرار کے لیے استعمال کرتے ہیں۔غذر اور گلگت میں ایک درجن سے زائد نالے ہیں جو ضلع دیامیر کی جانب رخ کرتے ہیں۔اس ضمن میں واضح کیا گیا کہ دیامیر کے رہائشیوں کو پولیس کے فرائض انجام دینے کے لیے تقریباً 8ہزار روپے ماہوار پر رکھا جاتا ہے جن کی ذمہ داریوں میں لوگوں کے مال مویشیوں کو چوری ہونے سے بچانا ہے۔ واضح رہے کہ دیامیر میں گزشتہ ماہ بھی تقریباً 14اسکولوں کو نذر آتش کردیا گیا تھا اس دوران کاگر نالہ کے پاس 3پولیس افسران کو بھی قتل کردیا گیا تھا اور دیامیر کے ڈپٹی کمشنر کے گھر کو بھی نشانہ بنایا گیا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More