امریکہ میں سپرفاسٹ لڑاکا طیاروں پرکام شروع
واشنگٹن ڈی سی (امت نیوز) امریکہ نے سپرفاسٹ لڑاکاطیاروں پر کام شروع کردیا پر کام شروع کردیا ۔ امریکی ایئرفورس کی جانب سے حال ہی میں معروف اسلحہ ساز کمپنی لاک ہیڈ مارٹن کو ہائپر سانک کنوینشنل اسٹرائیک ویپن (ایچ سی ایس ڈبلیو) اور ایئر لانچڈ ریپڈ رسپانس ویپن (اے آر آر ڈبلیو) کی تیاری کے آرڈر دیئے گئے ہیں۔امریکی ایئر فورس کی جانب سے گزشتہ چار ماہ کے دوران 1.4بلین امریکی ڈالر اس منصوبے پر لگائے جا چکے ہیں، جسے لاک ہیڈ مارٹن تیار کر رہی ہے، تاہم اس منصوبے کی کل لاگت کا فی الحال تعین نہیں ہوسکا۔اس سے قبل اپریل کے مہینے میں امریکی ایئرفورس کی جانب سے 928امریکی ملین ڈالر لاگت کے منصوبے کا اعلان کیا گیا، جس کے بعد گزشتہ ہفتے ایئر فورس کی جانب سے 480ملین ڈالر کے ایک اور نئے منصوبے کا اعلان سامنے آیا۔یہاں یہ بات بھی قابل ذکر ہے کہ یہ ہائپر سانک ہتھیار آواز کی رفتار سے 5گنا تیز ی سے سفر کرسکے گا، یہ ہتھیار بین الابراعظمی میزائل اور دیگر تیز رفتار ہتھیاروں سے مختلف ہوں گے۔