ڈسپلن کی خلاف ورزی – تحریک انصاف ژوب سے مختلف ارکان کی بنیادی رکنیت معطل
کوئٹہ (ایجنسیاں) تحریک انصاف کی ڈسپلنری کمیٹی نے پارٹی ڈسپلن کی خلاف ورزی پر ژوب سے داود مندوخیل، اختر شاہ کاکڑ،صادق بنگش، عبداللہ کاکڑ، علی مندوخیل، عبدالروف خانی، نصیب اللہ حریفال، شیر محمد عرف عبدالجلیل، حاجی گل، حافظ رحمت اللہ شیرانی کی بنیادی رکنیت ختم کردی ہے۔ ڈسپلن اور آئین کے مطابق الیکشن 2018 میں پارٹی امیدوارکے مخالف دوسرے امیدوار کی حمایت اور پارٹی نام کو غلط استعمال کرنے پر پاکستان تحریک انصاف کی ڈسپلنری کمیٹی نے ایکشن لیتے ہوئے انکی بنیادی رکنیت ختم کردی۔ اسکے علاوہ اسحاق ،اعظم سمالانی کوبھی شوکاز نوٹسز جاری کردیئے گئے اور ان سے 2 ہفتے میں جواب طلب کیا گیاہے۔