امریکہ کیخلاف ترکی عالمی ادارہ تجارت چلاگیا
جنیوا(صباح نیوز)ترکی نے اپنی برآمدی مصنوعات پر اضافی محصولات کے باعث واشنگٹن کے ساتھ تنازعے میں اب عالمی ادارہ تجارت میں امریکہ کے خلاف باقاعدہ شکایت درج کرا دی ہے اور استدعا کی ہے کہ امریکی اقدام کے خلاف قانون کے مطابق ایکشن لیا جائے۔ یہ بات ورلڈ ٹریڈ آرگنائزیشن یا ڈبلیو ٹی او کی طرف سے بتائی گئی۔ امریکی صدر ٹرمپ نے کچھ عرصہ قبل ترکی کی فولاد اور المونیم کی امریکا درآمد کی جانے والی مصنوعات پر بہت زیادہ نئے درآمدی ٹیکس عائد کر دیے تھے۔ اس کی وجہ ترکی میں ایک امریکی پادری کی گرفتاری بنی تھی، جسے اپنے خلاف دہشت گردی کے الزامات کا سامنا ہے۔ ٹرمپ انتظامیہ کا مطالبہ ہے کہ اس پادری کو رہاکیا جائے۔