انڈونیشیا میں مسجد کیخلاف شکایت پر خاتون کو 18ماہ قید

0

جکارتہ (مانیٹرنگ ڈیسک) انڈونیشیا کی عدالت نے مسجد کے خلاف شکایت درج کرانے پر خاتون کو توہین مذہب کے جرم میں 18 ماہ قید کی سزا سنادی۔مقامی ذرائع ابلاغ کے مطابق گزشتہ روز چینی خاتون مائیلیانا اس وقت شدت سے رو پڑیں، جب انڈونیشین جج واہیو پراستیو وبوو نے انہیں 18ماہ قید کی سزا سنائی اور عدالت سے انہیں ہتھکڑیاں پہنا کر لے جایا گیا، جبکہ پراسیکیوٹرز کا کہنا تھا کہ 44 سالہ خاتون نے انڈونیشیا میں مذہب اسلام کی توہین کی ہے۔خاتون کی وکیل رانتو سبارانی کا کہنا ہے کہ وہ سزا سے متعلق اپیل دائر کریں گی۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More