حکومت ہالینڈ سے تجارتی- سفارتی تعلقات ختم کرے- جمعیت طلبہ عربیہ
کراچی (اسٹاف رپورٹر) جمعیت طلبہ عربیہ کے منتظم حافظ کاشف شبیر نے کہا ہے کہ ہم حضورؐ کی حرمت پر ذرہ برابر بھی آنچ نہیں آنے دیں گے۔ ہمارا حکومت سے مطالبہ ہے کہ ہالینڈ میں گستاخانہ خاکوں کی مذمت کرے اور تجارتی و سفارتی تعلقات منقطع کرے۔ جمعیت طلبہ عربیہ کے دفتر میں اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے مزید کہا کہ جمعیت طلبہ عربیہ اس معاملے پر کراچی بھر میں شدید احتجاج کرے گی۔